22 جنوری 2014 - 20:30
یوکرائن میں جاری شدید بحران

یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں جنگی حالات کی کیفیت جاری ہے۔۔پرتشدد مظاہروں میں 5 افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں جنگی حالات کی کیفیت جاری ہے۔۔پرتشدد مظاہروں میں 5 افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مخالفین نے نئے انتخابات کا اعلان کرنے کیلئے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ امریکا نے پابندیاں لگانے کا اشارہ بھی دیدیا ہے۔دن بھر افراتفری اور تشدد کا منظر پیش کرنے والے یوکرائن کا دارلحکومت کیف رات بھر شعلوں میں گھرا رہا۔حکومتی مخالفین یورپین اسکوائر کو آگ لگا کرتہس نہس کر چکے ہیں، جبکہ پولیس سے جھڑپوں کے باعث پانچ افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر موجودہ اپوزیشن لیڈر نے یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ کو شہرمیں کشیدگی اور خون خرابے کو ختم کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت مقرر کی ہے۔اس سے قبل بدھ کا سارا دن مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں گذرا ۔ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم اور پتھر برسائے۔ پولیس نے مظاہرین کوروکنے کیلئے اسٹن گنز، آنسوگیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔ پولیس ہاٹھی چارج سے بچنے کیلئے مظاہرین نے ہیلمٹ اور گیس ماسک لگا رکھے تھے۔ روس کے ساتھ قریبی تعلقات کے حق میں یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ ترک کرنے پر ناراض عوام دو ماہ سے مظاہرے کر رہے ہیں۔یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں جنگی حالات کی کیفیت جاری ہے۔۔پرتشدد مظاہروں میں 5 افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مخالفین نے نئے انتخابات کا اعلان کرنے کیلئے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ امریکا نے پابندیاں لگانے کا اشارہ بھی دیدیا ہے۔دن بھر افراتفری اور تشدد کا منظر پیش کرنے والے یوکرائن کا دارلحکومت کیف رات بھر شعلوں میں گھرا رہا۔حکومتی مخالفین یورپین اسکوائر کو آگ لگا کرتہس نہس کر چکے ہیں، جبکہ پولیس سے جھڑپوں کے باعث پانچ افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر موجودہ اپوزیشن لیڈر نے یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ کو شہرمیں کشیدگی اور خون خرابے کو ختم کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت مقرر کی ہے۔اس سے قبل بدھ کا سارا دن مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں گذرا ۔ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم اور پتھر برسائے۔ پولیس نے مظاہرین کوروکنے کیلئے اسٹن گنز، آنسوگیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔ پولیس ہاٹھی چارج سے بچنے کیلئے مظاہرین نے ہیلمٹ اور گیس ماسک لگا رکھے تھے۔ روس کے ساتھ قریبی تعلقات کے حق میں یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ ترک کرنے پر ناراض عوام دو ماہ سے مظاہرے کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲